Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں جلد ویکسین بنانے کا عمل شروع کر دیں گے،فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ...
شائع 03 مئ 2021 12:55pm

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں جلد ویکسین بنانے کا عمل شروع کر دیں گے، ملک میں 25لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ،3کروڑ کا معاہدہ ہو چکا، جون تک ایک کروڑ90 لاکھ ڈوزموصول ہو جائیں گی۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے کا عمل جاری ہے ،40سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن بھی شروع کردی ، یومیہ حدف 3لاکھ ویکسی نیشن جبکہ سال آخر تک 7کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔

فیصل سلطان نے کہاکہ 3کروڑ ڈوزز کے حصول کا معاہدہ کرچکے ہیں، جون تک ایک کروڑ90 لاکھ ڈوز موصول ہو جائیں گی۔

معاون خصوصی صحت نے مزیدکہاکہ ملک بھر میں 25لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگا چکے ہیں، کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے ، دنیا کی بڑی کمپنیاں فائزر اور موڈرنا کو بھی طلب پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

china

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine

PM Advisor

Health Minister

Dr Faisal Sultan