Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز

اسلام آباد:ملک بھر میں 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز...
شائع 03 مئ 2021 11:48am

اسلام آباد:ملک بھر میں 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا،ملک میں اب تک7 لاکھ 11 ہزار400 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن 27 اپریل 2021 سے کی جا رہی ہے، رجسٹرڈ افراد کی آج سے باقاعدہ ویکسی نیشن بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ملک بھر میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے، ویکسی نیشن مراکز میں رمضان کے دوران 2شفٹوں میں عوام کو انسداد کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccination