Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 2روزہ مکمل لاک ڈاؤن آج ختم،معمولات زندگی بحال

لاہور میں 2روزہ مکمل لاک ڈاؤن آج ختم ہوگیا، معمولات زندگی بحال...
اپ ڈیٹ 03 مئ 2021 11:57am

لاہور میں 2روزہ مکمل لاک ڈاؤن آج ختم ہوگیا، معمولات زندگی بحال ہوگئے، شہر کے مزید 15مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری ہوئے مگر ان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

دو روزہ مکمل لاک ڈاون آج ختم ہوا اور کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئیں مگر شہر کے 15مقام پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات محض کاغذی کارروائی تک ہی محدود نظر آئے، متاثرہ علاقوں میں شہری حکومتی احکامات سے ہی انجان ہیں۔

کورونا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن پر شہریوں کی پریشانیاں ہی الگ ہیں، کوئی اسکولوں کی بندش سے تنگ ہے اور کوئی مہنگائی کا رونا رو رہا ہے۔

یکم مئی کو شہر کے مزید 15مقامات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا مگر 2روز بعد بھی اس پر عمل نہ ہوسکا۔

lockdown

coronavirus

lahore