Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں کورونا وائرس از خود نوٹس...
شائع 02 مئ 2021 01:22pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں کورونا وائرس از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی بینچ 5 مئی کو کورونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت کرے گا ۔

جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطا ءبندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل،سیکریٹری صحت اورسیکریٹری داخلہ کونوٹسز جاری کردیئے ۔

اس کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

Supreme Court

CJP

اسلام آباد

Gulzar Ahmed