Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی، اطلاق5مئی سے ہوگا

اسلام آباد:سعودی عرب سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار...
شائع 02 مئ 2021 11:51am

اسلام آباد:سعودی عرب سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، اطلاق 5مئی سے ہوگا۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے )کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی ایئر لائن ( پی آئی اے )کی سعودی عرب کیلئے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیزتبدیل کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق5 مئی سے آنے والے مسافروں کیلئے کوونا ٹیسٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو ، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیسٹ منفی والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے جبکہ 12 سال کے بچوں اور معذور افراد کوکورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔

CAA

coronavirus sops

اسلام آباد

PIA

coronatest

saudi arebia