Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 113 اموات، 4,414 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 02 مئ 2021 10:19am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 113افراد جان سے گئے جبکہ4,414نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 18,070افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 829,933ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,414 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 29 ہزار 933 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 84 ہزار 738 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ04ہزار889افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 19ہزار277،اسلام آباد میں75ہزار892،بلوچستان میں22 ہزار528 ،گلگت بلتستان میں5312 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار297کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 113 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 070 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سےزیادہ پنجاب میں پنجاب میں 50،خیبرپختونخوامیں 40، سندھ میں 13 اور اسلام آباد میں 8افراد کا انتقال ہوا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8550افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4658،خیبرپختونخوا میں 3350،اسلام آباد میں691،بلوچستان میں237اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث477 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 89 ہزار661 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,448مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح9.74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,193 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ22ہزار202مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران45ہزار275کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4414افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ882ہزار14افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 6ہزار212مریض زیرعلاج ہیں جبکہ663 وینٹی لیٹرپرمریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test