Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرانوالہ کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اشرف...
شائع 30 اپريل 2021 11:42pm

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اشرف انصاری نے ملاقات کی۔ گوجرانوالہ کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہوکر ٹوٹ چکی، عوام خدمت کی سیاست چاہتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اشرف انصاری نے ملاقات میں ترقیاتی پیکج دینے پرگوجرانوالہ کی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام خدمت کی سیاست چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔

وزیراعلیٰ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اورمانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں پچھتر ارب روپے کے مزید سات منصوبوں کی بھی منظوری دی جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں میٹرو سروس کےلئے علیحدہ سیکورٹی فورس تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔

لاہور، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو بس سٹیشنز اور کوریڈورز کو وسائل بڑھانے کے لئے کمرشل سرگرمیوں کمرشل سرگرمیوں کےلئے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Usman Buzdar

cm punjab