Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز بڑھنے پر ہسپتالوں پر پریشر کا خدشہ

ماسک پہنیں ، ضرورت پڑنے پر بازار جائیں، بزرگ افراد تراویح میں نہ...
شائع 30 اپريل 2021 06:32pm

ماسک پہنیں ، ضرورت پڑنے پر بازار جائیں، بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔

صدر ممکت نے شہریوں سے پھر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔

صدرعارف علوی نے کورونا کی موجودہ صورتحال پرویڈیو پیغام میں کہاکہ خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے ، پاکستان میں تقریباً5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی ، اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ رمضان،تراویح اورعید کے موقع پرماسک پہنیں، بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں، ضرورت پڑنے پر بازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں، ہاتھ بار بار20سیکنڈ کیلئے دھوئیں۔

corona

covid