Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کا این اے249 کے ضمنی انتخاب میں حمایت پر عوام کا شکریہ

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے این اے 249کے ضمنی انتخاب ...
شائع 30 اپريل 2021 01:00pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے این اے 249کے ضمنی انتخاب میں حمایت پرعوام کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی برتری کو کیسے کم کیا گیا یہ سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں این اے 249ضمنی الیکشن میں حمایت پرعوام کا شکریہ ادا کیا اور مفتاح اسماعیل کو شاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان نے دیکھا کہ مفتاح اسماعیل کی برتری کیسے کم ہوئی،یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اورشفافیت کے تقاضے پورے کرے گا،این اے 249میں مسائل کے خاتمے کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام اور اے این پی کی طرف سے حمایت پر ان کے قائدین اور ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Shehbaz Sharif

lahore

by election

NA 249 Karachi

PMLN President

Nation