Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں پابندیاں مزید سخت، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلعی حکومت نے...
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2021 02:47pm

لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلعی حکومت نے پابندیاں مزید سخت کردیں،کمشنر لاہور نے ہفتہ اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر لاہور میں سنگین صورتحال کے پیش نظر ضلعی حکومت نے مزید سختیوں کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی،میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گے ،گراسری، کریانہ اسٹورز اور بیکریز بند رہیں گے،ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر)عثمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج اشیائے ضروریہ کی خریداری مکمل کرلیں۔

lockdown

coronavirus

lahore

Punjab Govt

Ban