Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے این اے 249 کے الیکشن نتائج روکنے کا مطالبہ کردیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے...
شائع 30 اپريل 2021 12:25pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249کے الیکشن نتائج روکنے کا مطالبہ کردیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر ٹرن آوٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری رہا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی یا عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا ،ہمیں بے وقوف سمجھ رکھا ہے کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو متنازع الیکشن کے نتائج کو روکنا ہوگا، مسلم لیگ ن سے صرف چند سو ووٹوں سے الیکشن چوری ہوا تاہم نتائج نہ بھی روکے تو یہ فتح عارضی ہوگی۔

نائب صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی یہ سیٹ مسلم لیگ (ن) کو واپس ملے گی، عوام کے ووٹ چوری کرنے والے جلد آپ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

Maryam Nawaz

vice president

karachi

election results

lahore

NA249