Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز یکم مئی کو کھلے رکھنےکا فیصلہ

اسلام آباد:ملک بھرکے ویکسی نیشن سینٹرزیکم مئی کوکھلے رکھنے...
شائع 30 اپريل 2021 11:13am

اسلام آباد:ملک بھرکے ویکسی نیشن سینٹرزیکم مئی کوکھلے رکھنے اورعید الفطرکے موقع پر ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز یکم مئی کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم مئی کو ویکسی نیشن سینٹرزکھولنے کا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا ہے، ہیلتھ کیئرورکرزکی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق عید الفطرکے موقع پر ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز 13،14،15 مئی کو بند رہیں گے۔

این سی او سی نے ویکسی نیشن سینٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دے دی۔

NCOC

پاکستان

اسلام آباد

Opening

Vaccination Center

eid ul fitar