Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 131 اموات، 5,112نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2021 12:55pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 131افرادانتقال کرگئے جبکہ 5,112نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد17,811ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد820,823ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,112 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 20 ہزار 823 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 82 ہزار 445 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ01ہزار114افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 17ہزار557،اسلام آباد میں75ہزار067،بلوچستان میں22 ہزار278 ،گلگت بلتستان میں5305 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار057کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 131 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سےزیادہ پنجاب میں83اموات رپورٹ ہوئی، خیبرپختونخوا36 آزاد کشمیر 5 ،سندھ میں4،اسلام آباد میں 2 اور بلوچستان میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8410افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4633،خیبرپختونخوا میں 3274،اسلام آباد میں679،بلوچستان میں231اور گلگت بلتستان میں 106اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث475 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91ہزار547 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے5,360مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح10.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,272 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ11ہزار465مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49ہزار099کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5112افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ788ہزار12افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 6ہزار507مریض زیرعلاج ہیں جبکہ641 وینٹی لیٹرپرمریض موجود ہیں ۔

ملتان74،لاہور 72 اور مردان میں64فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے جبکہ ملتان77،گوجرانوالہ 74 اور پشاور میں 70 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test