Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان : کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 30 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کی...
شائع 29 اپريل 2021 10:58pm

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہرکے دوران وباکے پھیلنے کی شرح مسلسل اضافہ ہورہا ہے عید تک کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح تیس فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد قومی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جائے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے میٍڈیا، کو، برفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گزشتہ روز دوسو ایک افراد کورونا وائرس کا شکار بنے جو ایک دن میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی جانے والے اعداد وشمار ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ اموات کی شرح ایک دن میں سب سے زیادہ رہی ہیں کورو نا وائرس کیسز میں آضافہ ہواہے عید تک صوبے میں کورونا وائرس کی شرح 30فیصد تک پہنچنے کاخدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مارچ کے نسبت 3فیصد اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ہفتے دو دن کاروباری مراکز بند رہے گئے اور حکومتی فیصلے پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث ہسپتالوں میں آکسیجن کی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز کے لیے آکسیجن سلنڈر فراہم کردیے گئے ہیں کورونا کیسسز میں تیزی سے اضافے کے بعد جامعہ بلوچستان بھی 18مئی تک بند رہے گا عالمی وبا کا، مقابلہ کرنے کیلئے 33ہزار ،5سو15لوگوں کی ویکسیشن کی گئی ہیں پی ڈی ڈیبلو ڈی 11ارب روپے کے شعبہ صحت کے لیے مختص کئے گئے ہیں رمضان پیکج کے تحت 27ہزار راشن کے بیگز تقسیم کئے گئے ہیں قومی شاہراوں پر، سفر محفوظ بنانے کیلئے اس سال کےآخر تک کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دورایہ کرنے کے کام آغاز ہوگا کوئٹہ می امرازض قلیب کے ہسپتال کا70فیصد مکمل کرلیاگیا۔

Baluchistan mein Corona Virus kay khatraat

corona

covid