Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کورونا کی صورتحال تشویشناک ۔ ۔ ۔'

وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کہتے ہیں کورونا کی...
شائع 29 اپريل 2021 07:42pm

وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کہتے ہیں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے صورتحال کے پیش نظرسخت فیصلےکرنےپڑرہےہیں ۔

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کاکورونا صورتحال پرویڈیوبیان جاری کیا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کاروبار پر اوقات کار کے تحت عمل کرنا ہوگا ۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نجی دفاتر ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ۔ نجی ادارے ملازمین کی حاضری پچاس فیصد نہیں کررہے جن اداروں کیخلاف شکایات موصول ہونگی توکارروائی کی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، صورتحال کے پیش نظرسخت فیصلےکرنےپڑرہےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرشہری کواین سی او سی کی ہدایات پرعمل کرناہوگا، مکمل لاک ڈاؤن سےبچنےکیلئےایس اوپی پرعمل کریں، ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کاروبار پر اوقات کار کے تحت عمل کرنا ہوگا، نجی دفاتر ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، نجی ادارےملازمین کی حاضری 50 فیصدنہیں کررہے، جن اداروں کیخلاف شکایات موصول ہونگی توکارروائی ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کل سےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی عائدہوگی، شہروں میں چلنےوالی ٹرانسپورٹ پر50 فیصدپابندی عائدہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنیوالےٹرانسپورٹرزپربھی سخت کارروائی ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی کل سےبندکردی جائےگی۔

corona

covid