Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے249ضمنی الیکشن: مفتاح اسماعیل کا ووٹنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے...
شائع 29 اپريل 2021 02:04pm

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے ووٹنگ کا وقت افطار تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

بلدیہ ٹاون میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، صبح ووٹرز کا اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے تعداد کم تھی۔

مسلم لیگ ن کے حلقے میں امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے ووٹنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولنگ کے عمل میں افطار تک اضافہ کیا جائے ،ماہ رمضان ہے حلقے میں رہنے والے بیشتر افراد کا روزگار حلقے سے باہر ہے ۔

یاد رے کہ حلقے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا وقت صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہے۔

ECP

Polling

NA 249 Karachi

Miftah Ismail