Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں پیر فت ہوئی ہے، ‏سابق صدر آصف...
شائع 29 اپريل 2021 01:03pm

اسلام آباد:جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں پیر فت ہوئی ہے، ‏سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کردئیے۔

نیب کی جانب سے ریفرنس میں بتایا گیا ہے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر نے رقم دی،اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے15 کروڑادا کےٓ گئے۔

ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کلفٹن کراچی کے گھر کی خود خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

NAB

PPP

islambad

Fake accounts

reference

Asif Zardari