Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے کیلئے متحرک

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے...
شائع 29 اپريل 2021 11:35am

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے کیلئے متحرک ہوگئی،خلاف ورزی پر 50 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل جبکہ 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کی ہدایت پر کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 50 دکانوں اورریسٹورنٹس کو سیل کر دیا جبکہ 9 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے باغبانپورہ بازار اور شالیمار لنک روڈ کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر 10دکانوں کو سیل اور8افراد کوحراست میں لیا۔

ماڈل ٹاؤن میں 4دکانوں کو سیل اور ریسٹورنٹ مالک کو گرفتار کیا گیا، سٹی زون میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فیصان احمد نے 35دکانوں کوسیل کیا۔

coronavirus sops

restaurants

lahore

seal

sops violation

Shops