Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے جاوید لطیف کی گرفتاری کیخلاف درخواست نمٹادی

لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء جاوید لطیف کی گرفتاری...
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2021 11:34am

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء جاوید لطیف کی گرفتاری کیخلاف درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے جاوید لطیف کے بھائی منور لطیف کی درخواست پر سماعت کی،جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں لاکر عدالت پیش کیا گیا۔

عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ جاوید لطیف کیخلاف ریاست مخالف بیان دینے پر مقدمہ درج ہے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے،مجازعدالت میں پیش کرکےملزم جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔

اس پر منور لطیف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جاوید لطیف کخلا ف سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے،جاوید لطیف کورونا کے مریض ہیں،انہیں گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی جائے۔

وکیل نے مزید کہا کہ جاوید لطیف کو غیری قانونی طور پر سی آئی اے نے گرفتار کیا ،اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی گرفتاری سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دائر کی جائے ۔

LHC

arrest

lahore

Javed Latif