Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے کے 2 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے 2خصوصی ...
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2021 02:03pm

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے 2خصوصی طیارے چین سے 7لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئےجبکہ تیسرا جہاز آج رات 12بجے پہنچ رہا ہے۔

کورونا وائرس کیخلاف جنگ جاری ہے، حکومت کی جانب سے انسداد کووڈ 19 ویکسین کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔

پی آئی اے کا پہلا خصوصی طیارہ پی کے 6852صبح 7:30بجے اوردوسرا جہاز دوپہر 12بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا،دونوں پروازوں سے 7 لاکھ سے زائد ویکسین لائی گئی ہیں۔

خصوصی طیارے میں تین لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لائی گئی جبکہ تیسرا جہاز رات کو پاکستان پہنچ جائے گا،3بوئنگ 777 طیاروں کے زریعے مزید دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی جارہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کے طیارے حکوم کی ایما پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں،قوی ہیکل طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلئے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے باعث انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 80 فیصد کم کر کے صرف 20فیصد انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

china

اسلام آباد

PIA

corona vaccine