Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکی تیسری لہر،ایک روز میں مزید150 اموات، 5,480 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز...
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2021 10:44am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 150 اموات اور 5,480نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 17,680افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 815,711ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,480 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 15ہزار 711 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 385 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ98ہزار818افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 16ہزار523،اسلام آباد میں74ہزار640،بلوچستان میں22 ہزار118 ،گلگت بلتستان میں5296 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے16ہزار931کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 150 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ 103اموات ہوئیں ، خیبرپختونخوامیں37 ،سندھ میں 5 ،اسلام آباد اور آزاد کشمیرمیں 2، 2مریض جان کی بازی ہارگئے۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8327افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4629،خیبرپختونخوا میں 3238،اسلام آباد میں677،بلوچستان میں233اور گلگت بلتستان میں 106اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث470 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ89ہزار838 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,263مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح9.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,699 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ08ہزار193مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران57ہزار013کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5480افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ739ہزار02افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 6ہزار327مریض زیرعلاج ہیں جبکہ689 وینٹی لیٹرپرمریض موجود ہیں۔

لاہور، ملتان اور مردان میں73فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، پشاور70، صوابی67 اور مردان 65 فیصد آکسیجن بیڈ پرمریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test