Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے،...
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2021 10:43am

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری حلقے میں تعینات ہے ۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹنگ عمل صبح 8بجے شروع ہوا، انتخابی عملے کی جانب سے ہر پولنگ بوتھ کے باہر ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔

حلقے میں پر امن ووٹنگ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

مومن آباد، سعیدآباد اور اتحاد ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نفری بھی تعینات ہے ،ووٹرز کیلئے ماسک اور اصل شناختی کارڈ لازم قرار دیا گیا ہے ۔

محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر حلقہ میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود حلقے میں ووٹرز کی تعداد کم دکھائی دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے قومی اسمبلی سے استعفی کے بعد خالی ہوئی ہے۔

انتخابی دنگل میں 30 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک لبیک کے امیدوار آمنے سامنے ہیں جبکہ دیگر امیدوار آزاد ہیں۔

عوام گھروں سے نکلیں اور آئینی حق کو ذمہ داری سے استعمال کریں،شہباز شریف

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے این اے249ضمنی انتخاب سےمتعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام آج گھروں سے نکلیں اور آئینی حق کو ذمہ داری سے استعمال کریں،ووٹ کی طاقت سے آپ اہل اوردیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نےعوام کے اعتماد کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچائی،حلقہ 249 کےبنیادی مسائل لازمی حل ہوں گے،شیرکو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

PPP

PSP

mustafa kamal

NA 249 Karachi

Miftah Ismail