Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہم ایران کے ساتھ خیر سگالی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں'

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ...
شائع 28 اپريل 2021 09:17pm

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ خیر سگالی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق سعودی ولی عہد پرنس محمد نے سعودی سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے متمنی ہیں.ایران ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ بعض اہم معاملات پر مطابقت قائم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایران میں خوشحالی کے قیام اور ہمارے مابین دو طرفہ مفادات کے نظریات کے قیام کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ہمارے مسائل میں جوہری پروگرام یا پھر بعض علاقائی ممالک میں قوانین کے منافی کاروائیاں کرنےوالے ملیشیاوں سے تعاون اور بالسٹک میزائل پروگرام کی طرح کے منفی عوامل شامل ہیں۔

ان مسائل کو دورکرنے کےلئے شراکت داروں کےساتھ مل کر کام کرنے کا ذکر کرنے والے محمد بن سلمان نےمسائل کے حل اور ہرکسی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی تمنا کا بھی اظہار کیا۔

Iran

Crown Prince

Saudi Arab