Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بازاروں میں رش

کورونا کیسز کی خطرناک مثبت شرح اور اموات میں اضافے کے باوجود...
شائع 28 اپريل 2021 09:02pm

کورونا کیسز کی خطرناک مثبت شرح اور اموات میں اضافے کے باوجود لاہور کے بازار مرد و خواتین سے بھرے ہوئے ہیں،

شاپنگ کے شوق میں اس ہجوم نے تمام فورسز کے گشت اور کاررائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ خواتین اور مرد کورونا کے خوف سے بے خبر ہر دن کو آخری دن سمجھ کر شاپنگ میں مصروف ہیں۔ تل دھرنے کو جگہ نہیں۔ ہر کوئی اپنے شوق کی تکمیل کیلئے جواز ڈھونڈ رہا ہے۔

تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ مثبت کیسز والے شہر لاہور میں فورسز ہر روز فلیگ مارچ کر کے لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر رہی ہیں، مگر لاہور کا اچھرہ بازار، مزنگ، مغل پورہ، انارکلی سمیت ہر بازار گنجائش سے زیادہ گاہگوں سے بھرا ہے۔

مکمل لاک ڈاون کی مخالفت کرنے والے یہ شہری اپنے طرز عمل سے ایک اور لاک ڈاون کو دعوت دے رہے ہیں۔

corona

covid