Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا سے مقابلہ کرنا بڑا چیلنج قرار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا نے دنیا کی مضبوط...
شائع 28 اپريل 2021 07:55pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا نے دنیا کی مضبوط اورطاقتورمعیشتوں کوبری طرح متاثرکیا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کیلئے ان مضمرات کا مقابلہ کرنا، ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا ، قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا فوکس معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، اقتصادی تعاون کا فروغ اور علاقائی روابط میں اضافہ کرنا ہے ۔ خطے میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔ افغانستان میں دیرپا قیام عمل کیلئے، افغان قیادت میں، افغانوں کوقابلِ قبول وسیع اورجامع سیاسی مذاکرات کے حامی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ رکوانے اور مظلوم کشمیریوں کوبھارتی قابض افواج کے استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ۔

corona