Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ماضی کے حکمرانوں نے لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں،وزیراعظم

کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ملک کا طاقتور طبقہ وسائل ...
شائع 28 اپريل 2021 03:31pm

کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ملک کا طاقتور طبقہ وسائل پر قابض ہے،ماضی کے حکمرانوں نے لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں ،لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہمارےدورمیں3300کلو میٹرسڑکوں کی تعمیرہوئی،کوئٹہ چمن شاہراہ بہت ہی خراب ہے،خوشی ہےکہ بلوچستان میں ترقیاتی کام شروع ہوئے،سی پیک سے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیاانسانیت کیلئےکام کرنےوالوں کویادرکھتی ہے،ملک کاطاقتورطبقہ وسائل پرقابض ہے،ماضی کےحکمرانوں نےلندن کےمہنگےترین علاقوں میں جائیدادیں بنائیں،لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں بنائیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا،ماضی میں بلوچستان کی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی ،اسی لئے یہ صوبہ پیچھے چلا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نچلاطبقہ اوپرآئےگاتوملک ترقی کرےگا،ہرصوبےکےلوگوں کوصحت کارڈ دے رہےہیں،فی خاندان10لاکھ روپےتک کاعلاج کراسکےگا،بیماری آنےسےغریب خاندان کابجٹ آؤٹ ہوجاتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں تمام کسانوں کوکسان کارڈدیاجائےگا،کسان کارڈکے ذریعےکسانوں کوبراہ راست سبسڈی ملےگی،پورےپنجاب کےکسانوں کورجسٹرڈکیاجارہاہے،قرضوں کےباوجودبلوچستان پرخرچ کررہےہیں۔

بلوچستان کےنوجوانوں کیلئے10ارب روپےمختص کئےہیں،عمران خان

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی مدد کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے،بلوچستان کےنوجوانوں کیلئے10ارب روپےمختص کئےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیروں کو بھی قرضےدیں گے،ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کے وسیع مواقع موجودہیں ،پیچھےرہ جانےوالےعلاقوں کوآگےلانےکی ضرورت ہے۔

IK Address

pm imran khan

quetta