Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرخ حبیب وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت...
شائع 28 اپريل 2021 02:13pm

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا، فرخ حبیب کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر کی انٹری ہوگئی، فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات لگا دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے پر فرخ حبیب کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گےاور حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی جہاں صدر ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فرخ حبیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرخ حبیب اس تعیناتی کے مستحق تھے، وہ اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔

رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے عہدہ دینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

Farrukh Habib

اسلام آباد

takes oath

PTI MNA