الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت سےروک دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی رہنماءفریال تالپور کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا ۔
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی جانب سے دائر فریال تالپور کی نااہلی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نااہلی کیس بحال کیا، دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، 8فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.