ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے،اس وقت تک تقریبا 20لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے تاہم حکومت نے آج سے 40سال اور اس سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا بھی آغاز کر دیا ۔
انسداد کورونا ویکسی نیشن جاری ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز،عمررسیدہ پھر60سے کم عمر والے اوراب 40تک عمر والے افراد کی ویکسین شروع ہو چکی ہے ۔
آغاز میں ویکسی نیشن عمل کی رجسٹریشن کا عمل معمول سے کم تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن میں اضافہ ہوتا گیا ۔
وفاقی دارالحکومت میں اس وقت ماس ویکسی نیشن سمیت11سینٹر مصروف عمل ہیں، جن پر یومیہ 5ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ،60 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد میں سے90فیصد بزرگوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، اب تک ایک لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
شہری حکومتی رجسٹریشن اقدامات سے تو مطمئن ہیں تاہم سینٹرز کے حوالے سے شکوہ کررہے ہیں ،اب تک 26ہزارہیلتھ ورکرزجبکہ50سال سے زیادہ عمر والے 86 ہزار کی ویکسین ہوچکی ہے۔
Comments are closed on this story.