Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کی سلیم مانڈوی والا سمیت دیگرملزمان کی بریت کی درخواست کی مخالفت

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے کڈنی ہلزریفرنس میں سابق...
شائع 28 اپريل 2021 11:05am

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے کڈنی ہلزریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگرملزمان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کڈنی ہلزریفرنس کی سماعت کی،نیب نے ریفرنس خارج کرنے کیلئے سلیم مانڈوی والا کی درخواست پر جواب جمع کرایا ۔

نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون اورعبد الغنی مجیدکی بریت کی درخواستوں کومسترد کرے۔

نیب پراسیکیوٹرنے احتساب عدالت سے یہ بھی استدعا کی سلیم مانڈوی والا کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کی جائے ۔

بعدازاں احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

NAB

Saleem mandviwala

اسلام آباد

PPP