Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی خواہش کی تکمیل کےبدلےامتحان میں کامیابی، پی آئی اے افسر کی آڈیولیک

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے ٹریننگ سینٹر (پی ٹی سی) کے ایک ہم جنس...
شائع 28 اپريل 2021 10:09am

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے ٹریننگ سینٹر (پی ٹی سی) کے ایک ہم جنس پرست افسر نے نوجوان کو جنسی خواہش پوری کرنے کے بدلے امتحان پاس کروانے کی پیشکش کر ڈالی، واقعے کی آڈیو منظر عام نے پر افسر معطل کردیا گیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی کے ایک عہدیدار کی آڈیو کلپ منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کسی نوجوان کو جنسی خواہش پوری کرنے کے بدلے امتحانات میں پاس کروانے کی آفر کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

عہدیدار امتحانات میں حصہ لینے والے کسی امیدوار سے کہتا سنائی دیتا ہے کہ "پی ٹی سی والے کبھی کسی کو پاس نہیں کرتے، فلاں خاتون بھی ایک عہدیدار کو اسی طرح خوش رکھتی تھی بعد میں انہوں نے شادی کرلی”، ان کی جنسی خواہش پوری کرنے کے بدلے میں امتحانات کی کامیابی کی آفر پر لڑکا کہتا ہے میں ایسا کوئی کام نہیں کرسکتا۔

واقعے کی آڈیو لیک ہونے کے بعد مذکورہ افسر کو معطل کردیا گیا جس کی تصدیق ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے کی، انہوں نے بتایا کہ ریکارڈنگ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پی آئی اے انتظامیہ کسی بھی غیر مہذب رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات پر ہمیشہ سخت کارروائی کی جاتی ہے، قومی ایئر لائن پیشہ ورانہ کام کے معاملے میں اعلیٰ اخلاقی اقدار اور رویوں کو قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس سے پہلے عہدیدار کسی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مرتکب ہوا جس کے بعد اس خاتون سے شادی کے بعد یہ معاملہ دب کررہ گیا تھا۔

یہ آیڈیو چار منٹ سے زائد کی ہے لیکن ابھی تک یہ آڈیو پی آئی اے حکام کے پاس ہی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

PIA

Blackmail