Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

جیکب آباد: کورونا، آرمی کا فلیگ مارچ

جیکب آباد میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کرانے کیلئے پاک آرمی ان ایکشن...
شائع 27 اپريل 2021 07:42pm

جیکب آباد میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کرانے کیلئے پاک آرمی ان ایکشن ہے ۔ جیکب آباد میں پاک آرمی ، رینجرز اور پولیس کا شہر میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا ہے ۔

فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ کاروباری لوگوں کو شام 6 بجے سے تمام بازاراورمارکیٹیں بند کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی تشویشناک ہوتی صورتحال کے پیش نظر عید کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں سیاحتی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ، پبلک پارکس اور ہوٹل بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

این سی او سی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے سرکلر جاری کر دیا۔ عید الفطر گھر پر ہی گزارنا ہو گی، سیروتفریح کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت نے تمام سیاحتی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ آینڈ اپریشن سنٹر کی ہدایت پر سرکلر جاری کر دیا، جس کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات، پبلک پارکس، ہوٹلز،شاپنگ مالز بند رہیں گے، شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانے والے راستے بند رہیں گے۔

عید تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند رہے گی،، صرف گلگت بلتستان کےشہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کیے جائیں گئے۔

corona