Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 142اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 17,329ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2021 10:55am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید142اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 17,329ہوگئی جبکہ کورونا کے4,487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 804,939ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,487 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 04 ہزار 939 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 272 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ93ہزار468افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 14ہزار661،اسلام آباد میں73ہزار804،بلوچستان میں21 ہزار803 ،گلگت بلتستان میں5272 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے16ہزار659کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید142 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 329 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے پنجاب میں اب تک کی سب سے زیادہ 107اموات رپورٹ ہوئیں،خیبرپختونخوا میں22،سندھ میں6،اسلام آباد میں 5 اور آزاد کشمیر میں 2مریض جان کی بازی ہارگئے۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4605افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 8097،خیبرپختونخوا میں 3156،اسلام آباد میں670،بلوچستان میں232اور گلگت بلتستان میں 105اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث464 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ87ہزار794 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے5,075مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح10.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,770 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ99ہزار816مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار981کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4487افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ632ہزار91افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 6ہزار149مریض زیرعلاج ہیں جبکہ599 وینٹی لیٹرپرمریض موجود ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق گوجرانولہ میں81،پشاورمیں78،مردان میں73اورلاہورمیں 69 فیصد وینٹی لیٹربھرچکے ہیں جبکہ پشاور 89 ،گوجرانولہ 85 ،مردان 67 اور راولپنڈی 63 آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test