Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےجنوبی پنجاب کے لئے 3 ارب 31...
شائع 26 اپريل 2021 11:15pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےجنوبی پنجاب کے لئے 3 ارب 31 کروڑروپے کی لاگت کے چار منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھوکا کیا گیا،سابق حکومت کے 13 سو ارب کے منصوبے مکمل کررہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

کسان کارڈ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی، 8 ارب 97 کروڑروپے کے 5 نئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا-وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکموں کی تعداد مزید بڑھائی جا رہی ہے، نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے کے لئے قانون سازی جبکہ سروس ٹربیونل اور ڈرگ کورٹس بھی بنائی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ جیل، غلہ منڈی، لوہا مارکیٹ اور ٹرک اڈوں کی منتقلی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔

cm punjab

CM Buzdar