کورونا ، عوام سے ایس او پیز پر عمل کی اپیل،میڈیکل ایسوسی ایشن
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا کے بڑھتے ہوئی کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔ وائرس پر قابو پانے کیلئے مکمل لاک ڈاون کا مطالبہ بھی کردیا۔
پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل نے پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا تھا کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینا ہوگا۔ ورنہ خدشہ ہے کہ صورتحال بھارت جیسی نا ہوجائے۔ حکومت سندھ کے اقدامات بہتر ہیں مگر مزید سختی کی ضرورت ہے۔
پی ایم اے نے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا ، حکومت کے فوج کو بلانے کے اقدام کو بھی سراہا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معیشت پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.