Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی تیسری لہرخطرناک،علماء سے کردار کی اپیل

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے کورونا کی تیسری...
شائع 26 اپريل 2021 08:24pm

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے کورونا کی تیسری لہرکوخطرناک قراردیتے ہوئے علماء کرام سے اپنا کردارادا کرنے کی اپیل کردی اور بولے کچھ لوگ کرونا ویکسین پرشکوک پیدا کرکے انسانیت سے کھیل رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہربہت ہی خطرناک شکل اختیار کررہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام علمائے کرام کی طرف دیکھ رہے ہیں گزشتہ لہرمیں بھی علمائے کرام نے قیادت کی نمازی سنتیں گھرمیں ادا کریں صفوں اور نمازیوں میں فاصلہ رکھیں نمازمختصر رکھی جائے ہاتھ ملانے اورگلے ملنے کی روایات کو فی الحال ترک کردیا جائے۔

قبلہ ایازکا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کرونا ویکسین پر شکوک پیدا کررہے ہیں ایسے لوگ انسانیت سے کھیل رہے ہیں ۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ وبا میں احتیاط عین شرعی تقاضا ہے، وبا سے متاثرہ مریض دوسروں سے کھلنے ملنے سے گریز کریں جبکہ تراویح گھرکا مرد گھر کا امام پر عمل کیا جائے ۔

corona

covid