Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ضلعی وسطی ،کورونا کی خطرناک قسم رپورٹ، مائیکرولاک ڈاون نافذ

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کا سب سے خطرناک وائرس رپورٹ ، نارتھ...
شائع 26 اپريل 2021 11:09pm

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کا سب سے خطرناک وائرس رپورٹ ، نارتھ کراچی کے رہائشی ذیشان شیخ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ضلعی انتظامیظ نے علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وائرس سب سے تیزی سے پھیلنے والا ورژن ہے ۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ذیشان شیخ نامی شہری میں کرونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی ہے ۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق یہ وائرس برطانیہ کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے ۔

کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مذکورہ شخص کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔

ڈی سی سینٹرل کےمطابق ذیشان شیخ کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینیہ کیا گیا ہے ، ذیشان شیخ کے اطراف کے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

corona

covid