Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کورونا کی صورتحال تشویشناک قرار

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال...
شائع 26 اپريل 2021 11:09pm

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال تشویشناک ہے، شہر میں مارکیٹ کے اوقات کار پر ہر صورت عمل کروائیں گے، تمام دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گے، ماسک نہ پہننے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، بچاؤ کیلئے شہری تعاون کریں، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بازاروں میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی، شہر میں کرفیو نہیں لگایا جا رہا، لیکن عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئیگا، پولیس، فوج و دیگر ادارے ملکر شہر کے تمام علاقوں کا دورہ کریں گے۔

corona

covid