Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کورونا ،پاک فوج کے جوانوں کا فلیگ مارچ

لاہور میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ایس او پی پر...
شائع 26 اپريل 2021 06:47pm

لاہور میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ایس او پی پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے شہر میں گشت شروع کردیا۔ لاہور میں پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کی معاونت کےلئے موجود ہوں گے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر لاہور میں صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جارہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر ضلعی حکومت کی مدد کیلئے لاہور میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں جو شہر میں کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کروائیں گے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں آج پاک فوج کے جوانوں نے گشت کیا جن کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کا پیغام بھی تحریر تھا۔

لاہور میں پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے موجود ہوں گے، اس دوران کسی بھی شخص کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

corona

covid