Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: کورونا ویکسین ختم ،ویکسی نیشن تعطل کا شکار

پشاور کے ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز ختم ہوگئی...
شائع 26 اپريل 2021 06:46pm

پشاور کے ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز ختم ہوگئی ۔ویکسینشن کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ۔دوسری ڈوز کی ویکسین نا ہونے کی وجہ سے ویکسینیشن نہیں ہورہی۔ڈی جی ہیلتھ سے رابطے میں ہیں جلد ہی کورونا کی ویکسین موصول ہوجائے گی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطاق پشاور کے ہسپتالوں میں ویکسینیشن کی دوسری ڈوز کے لیے آئے معمر افراد کی ویکسینیشن کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ ہسپتال میں ویکسین کے لیے آئے افراد کو واپس بھیجا جانے لگا ۔

بزرگ شہریوں کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے لئے موبائل پیغام موصول ہونے باوجود ویکسین نہیں دی جا رہی۔رمضان اور کورونا کے خطرناک حالات میں انھیں خوار کیا جا رہا ہے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس۔لیڈی ریڈنگ،خیبر ٹیچنگ اورمولوی جی ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل سپلائی میں تعطل سے کی وجہ سے رک گیا۔کورونا وائرس کی دوسری ڈوز کی ویکسین نا ہونے کی وجہ سے ویکسینیشن نہیں ہورہی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سے رابطے میں ہیں جلد ہی کورونا کی ویکسین موصول ہوجائے گی۔اس طرح حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل چار دن بعد شروع ہوگا۔

corona

covid

corona vaccination