Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہمارے پاس آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں'

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس...
شائع 26 اپريل 2021 05:09pm

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں۔پاکستان اسٹیل ملز کا پلانٹ بھی ایمرجنسی میں شاید کام شروع نہ کرسکے، تاہم بھارت کی اس مشکل میں جومدد ہوسکی کرینگے۔

اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کاکہنا تھا ہم لوکل ریسورس کا استعمال کرکےملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں۔حکومت کا کام کاروبار کےلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہمارے وینٹیلیٹر بھی چار فنکشنز پر ہی صرف پورا اترتے ہیں۔آکسیجن اور ضروری اسٹاک بھی موجود نہیں، این آر ٹی سی سمیت دیگر ادارے ہیں لیکن وہ بھی اس مقام پر نہیں۔وزارت صنعت اسٹیل ملز کے پلانٹ کے بارے میں بھی دیکھ رہی ہے۔

شبلی فراز نے بھارت کو پیش کش کی کہ جو ممکن ہوسکا اس مشکل صورتحال میں بھارت کی مدد کرینگے،کیونکہ یہ انسانیت کا معاملہ ہے، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

shibli faraz

Minister for Science and Technology

Federal Minister

Oxygen