Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی، ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی ہوئی جہاں ان...
شائع 26 اپريل 2021 04:59pm

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی ہوئی جہاں ان سےڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ گئی۔واپسی پرسوالنامہ بھی تھما دیا گیااورتحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ایم ڈی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی غیر قانونی تعیناتی سے متعلق انوسٹی گیشن ٹیم نے ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

میڈیاسےگفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تعیناتی سب سے بڑی غلطی تھی۔نیب مجھ سے محبت کرتے ہیں اس لیے بلا لیتے ہیں۔

انوسٹی گیشن ٹیم نےشاہد خاقان عباسی سے 26 سوالات پرمشتمل سوالنامہ دیا۔تحقیقاتی ٹیم نےسوالنامہ میں تعیناتی، کنسلٹنٹ کی خدمات،خصوصی حمایت سمیت دیگر سوالات کیے۔

دوہفتوں میں تحریری جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تحریری جوابات کو مدنظررکھتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ جائے گا۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi