Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن ...
شائع 26 اپريل 2021 02:29pm

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی، معمولی جرائم میں قید مرد اور خواتین اس رعایت کے مستحق ہوں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری منظوی کیلئے صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق 65سال سے زائد عمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے، معمولی جرائم میں قید 60سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق کوں گی، دہشتگرد اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کیلئے یہ رعایت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

pm imran khan

federal cabinet

اسلام آباد

prisoners

interior ministry

eid ul fitar