Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، پارہ 38ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ...
شائع 26 اپريل 2021 11:06am

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہرقائد میں گرمی کی لہر برقرارہے ، آج بھی صبح سے ہی سخت دھوپ، فضا گرد آلود ہے، سمندری ہوائیں بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی دوپہر کے اوقات میں شمال مغرب سے چلنے والی گرم ہوا کی زد میں رہے گا، درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج شام سے کراچی میں تھنڈی ہوائیں بحال ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

karachi

Met Office

preduction

Heat Wave

Hot Weather