Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 70اموات، 4,825 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 26 اپريل 2021 10:40am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 70افراد جان سے گئے جبکہ 4,825نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 17,187 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 800,452ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,825 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 00 ہزار 452 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 545 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ90ہزار788افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 14ہزار077،اسلام آباد میں73ہزار450،بلوچستان میں21 ہزار743 ،گلگت بلتستان میں5258 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے16ہزار591کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید70 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوامیں 31،پنجاب میں 26،اسلام آباد5 اور سندھ میں 6جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض جاں بحق ہوئے۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4599افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7990،خیبرپختونخوا میں 3134،اسلام آباد میں665،بلوچستان میں232اور گلگت بلتستان میں 105اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث462 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ89ہزار219 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,862مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,234 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ94ہزار046مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران50ہزار161کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4825افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ588ہزار93افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار810 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ570 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گوجرانوالہ میں 81 ،لاہور70میں ،مردان میں 65 اور ملتان میں 62 فیصد وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں۔

پشاور79 فیصد ، صوابی75،سوات میں 68 فیصد آکسیجن بیڈ بھر چکے ہیں،ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 89ہزار219تک پہنچ گئی۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test