Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے:تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوےکیخلاف ٹاس...
شائع 25 اپريل 2021 01:40pm

ہرارے:تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوےکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہرارے میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔

زمبابوے کیخلاف آخری میچ کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں،سابق کپتان سرفرازاحمد، شرجیل خان اورحسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آصف علی، دانش عزیزاورارشد اقبال کوڈراپ کردیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

پہلے ٹی 20میں پاکستان نے زمبابوے کو 11رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دی تھی۔

گزشتہ میچ میں پاکستان زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔

پاکستان

TOSS

Zimbabwe

PAKvsZim

3rd t20 Match