Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان کوروناپر قابو پانے کےلئے سارک ممالک کیساتھ ملکر کام کریگا'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کی بدترین صورتحال کے تناظر...
شائع 24 اپريل 2021 09:56pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کی بدترین صورتحال کے تناظر میں بھارتی عوام سے ہمدردی اور تعاون کا اظہارکیا ہے۔

ہفتے کو ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے پاکستانی عوام کی جانب سے کورونا کی حالیہ لہر کے تناظر بھارت میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے جو کہ ملک میں شدت اختیار کرچکی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء ایک اور یادہانی ہے کہ انسانی مسائل سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر ردعمل کے متقاضی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان وباء سے نمٹنے کیلئے تیز تر تعاون کےلئے سارک کے رکن ملکوں کے ساتھ کام کرے گا۔

ریڈیو پاکستان

FM Qureshi

Tweet

covid