Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ارب سے زائد کے منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تونسہ اور تحصیل کوہ سلمان میں...
شائع 24 اپريل 2021 10:28pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تونسہ اور تحصیل کوہ سلمان میں مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا۔تونسہ میں ایک ارب بیس کروڑ کے اٹھارہ منصوبوں کا افتتاح اورایک ارب 30 کروڑ کے 6 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ اورتحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں پھگلہ اور وہوا کا دورہ کیا۔ وہوا کے عمائدین نے وزیراعلیٰ کو قبائلی بلوچی پگ بھی پہنائی۔ وزیر اعلیٰ نے ہنگون کچھ، فاضلہ کچھ، مبارکی اوربارتھی میں بارڈرملٹری پولیس سٹیشنز،کمال پارک اور دیگرترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ عثمان بزدار نے تونسہ یونیورسٹی کے قیام اوربجلی فراہمی کی ایک سو سات مختلف سکیموں کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب بلوچستان کےعلاقے درگ بھی گئے جہاں وفاقی سیکرٹری اعجاز خان سے ان کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے بلوچستان حکومت کو سکول بس اورریسکیو 1122 ایمبولینس کا تحفہ بھی دیا۔

cm punjab

CM Buzdar