Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سائینو فارم کی مزید پانچ لاکھ ڈوز آج پہنچیں گی

سائینوفارم کی مزید پانچ لاکھ ڈوزآج پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کے...
شائع 24 اپريل 2021 08:29pm

سائینوفارم کی مزید پانچ لاکھ ڈوزآج پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کے زریعے چین سے لائےجائین گئ ،این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرامد کرانے کے لیے صوبوں کی درخواست پر فوج ایف سی اور رینجرز معاون فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، ملک بھرمیں کورونا کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ چین سے سائینوفارم کی پانچ لاکھ ڈوززپاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کےذریعےآج لائی جا رہی ہیں ۔

اجلاس میں دی گئی تجاویزکے مطابق بازار،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اورتعلیمی اداروں کی مکمل بندش ہے سترہ مئی تک ہفتہ اتوارکوصوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی پابندی جاری رہے گی ، لاک ڈاؤن کا مقصد وبا کوقابواورایس او پیزپرعملدرآمد کرانا ہے لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام متعلقہ حکام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اجلاس میں مزید بریف کیا گیا کہ صوبوں کی درخواست پرفوج ،ایف سی اوررینجرزمعاون فراہم کریں اجلاس میں60سال سے زائد شہریوں کوواک انکے ذریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دے دی گئی،آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانےکےحوالے سےسخت مانیٹرنگ کی جارہی ہےفورم کی جانب سےہیلتھ کئیرسہولیات کی فراہمی پراین ڈی ایم اے کی کاوشوں کوسراہا گیا۔

این ڈی ایم اےکی جانب سےسےابتک2811 آکسیجن بیڈز،431 وینٹیلٹر،1196آکسیجن سیلنڈرزفراہم کیے گئے،این ڈی ایم اے نے500 بائی پیپ اور1504فنگرپلس آکسیمٹرزبھی فراہم کیے۔

corona

covid