Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا: ایک اور ڈاکٹر جاں بحق،مجموعی طور پر63 جاں بحق

ضلع کرم کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ کورونا سے جاں...
شائع 24 اپريل 2021 07:54pm

ضلع کرم کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ کورونا سے جاں بحق ہوگئے ۔

خیبرپختونخوامیں کوروناسے اب تک ترسٹھ ٖڈاکٹرزجاں بحق ہوچکے ۔

ضلع کرم کےچلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر کوروناسے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سیدممتازحسین شاہ گزشتہ چنددنوں سےکورونامیں مبتلاتھے۔

خیبرپختونخوامیں کوروناسےاب تک63ڈاکٹرزجاں بحق ہوچکے

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ، پمز کا آئسولیشن وارڈ بھر گیا پولی کلینک کے تمام وینٹی لیٹرپرمریض موجود ہیں، اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں 3 گنااضافہ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کی صورتحال بگڑرہی۔ کورونا کےاعدادشمار بڑھ رہے۔

گزشتہ ایک روزمیں 5 اموات اور617 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پمزاسپتال کےاکسیجن بیڈ اورپولی کلینک کےوینٹی لیٹربھرگئے۔

کورونا مثبت کیسزکی آٹھ عشاریہ سات تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے15اسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے کل836 بیڈزمیں سے 524 پرمریض موجود ہیں ، پمزاسپتال کا 200 بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ مریضوں سے بھرگیا جبکہ پمز اسپتال میں 25 وینٹی لیٹرمیں سے چھ پرمریض موجود ہیں۔

corona

covid